موجود پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کی دعوت قبول کرلی ہے اوران سے ملنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان ’پاک ہندوستان تعلقات‘ کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار میں شرکت کے لیے ہندوستان
میں موجود ہیں جہاں میزبان ملک کے وزیراعظم نریندرا مودی نے اُنہیں ملاقات کی دعوت دی اور عمران خان نے یہ دعوت قبول کرلی ۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق آج شام ہی دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات متوقع ہے جبکہ نجی ٹی وی چینل کا کہناہے کہ شام ساڑھے چھ بجے وزیراعظم ہاﺅس میں دونوں رہنماءملیں گے ۔